باولے کتے نے خواتین اور بچوں سمیت11 افراد کو کاٹ لیا
باولے کتے نے خواتین اور بچوں سمیت11 افراد کو کاٹ لیامتاثرین کو استطاعت نہ ہونے کے باوجود قیمت ادا کر کے ویکسین خریدنی پڑی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)جوہر آباد کے نواحی علاقہ رحمن کالونی میں باولے کتے نے قہر برپا کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت11 افراد کو کاٹ لیا ، متاثرین کو فوری طور پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہر آباد من منتقل کیا گیا لیکن ہسپتال میں ریبیز ویکسین کی عدم دستیانی کے سبب متاثرین محکمہ صحت کے اربباب اختیار کیلئے سوالیہ نشان بن گئی ، متاثرین کو استطاعت نہ ہونے کے باوجود بھاری قیمت ادا کر کے ویکسین بازار سے خریدنی پڑی ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے سرکاری ہسپتال میں ریبیر ویکسین کی عدم دسیابی پر شدیہد رد عمل کا اطہار کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے استدعا کی ہے کہ وہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیں ، محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے ناقاعدگی کے ساتھ ویکسین فراہم کی جاری ہے ، اور وہ ویکسین کہاں جاتی ہے اس کی تحقیقات کرانا کی ضروری ہے باوے کتوں کے متاثرین کیلئے اپنی جیب سے 6600 روپے کی ویکسین خریدنا ممکن نہیں ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments