ملازم کا فلٹریشن پلانٹ کے مالک سے لاکھوں کا فراڈ
ملازم کا فلٹریشن پلانٹ کے مالک سے لاکھوں کا فراڈ دوران ملازمت مختلف اوقات میں چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم ہضم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت ملازم نے فلٹریشن پلانٹ کے مالک کو لاکھوں روپے مالیت کا چونا لگا دیا۔تھانہ سرگودھا روڈ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے محب اللہ نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم اس کے پاس ملازمت کرتا تھا۔ جس نے دوران ملازمت مختلف اوقات میں چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم ہضم کرکے اس سے چونا لگا دیا۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments