دوہرے قتل کے تین مجرموں کو دو دو با رسزائے موت

 دوہرے قتل کے تین مجرموں کو دو دو با رسزائے موت

دوہرے قتل کے تین مجرموں کو دو دو با رسزائے موت محمد منیر کو عمر قید اور چاروں افراد کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا

خوشاب(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد بشیر نے تھانہ کٹھہ سگھرال کے دوہرے قتل کے سنگین مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے تین افراد اکرم ، اختر اور عرفان کو دو دو با رسزائے موت ، ان کے ساتھ محمد منیر کو عمر قید اور چاروں افراد کو دس دس لاکھ روپے جرمانے کا حکم سنا دیا ، چاتروں افراد نے 15جولائی 2023کو موضع جسوال میں فائرنگ کر کے دو انراد اللی دتہ اور محمد یار کو موت کی نیند سلا دیا تھا ، کٹھہ سگھرال پولیس نے مقتول کی بیوہ بلقیس اختر کی مدعیت میں ملزمان کے کیخلاف زیردفعات302,148اور149ت پ مقدمہ درج کر کے بعد از تفتیش چالان فاضل عدالت میں پیش کیا تھا دوران سماعت استغانہ کے شواہد اور ٹھوس دلائل کی بنا پر ملزمان اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں ناکام رہے اور فاضل عدالت نے انہیں سزا سنا دیا ، استغاثہ کی جانب سے ممتاز قانون دان ریحان فہیم ماہل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے مقدمہ کی پیروی کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...