جے یو آئی سرگودھا کے وفد کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات
سرگودھا (سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف) ضلع سرگودھا کے وفد نے جماعت کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
جس میں تنظیمی امور اور موجودہ ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفد کی قیادت ضلعی امیر راؤ عبدالقیوم، جنرل سیکرٹری فہد حمید کمبوہ اور سرپرست مفتی طاہر مسعود نے کی۔ ملاقات کے دوران جماعت کو مزید منظم اور فعال بنانے کے حوالے سے مختلف امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور انتظامی چیلنجز سے دوچار ہے ، جن سے نکلنے کے لیے تمام قومی قوتوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولتوں کی عدم دستیابی جیسے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن کے حل کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنائیں، تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط کریں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر اپنا فعال کردار ادا کریں۔مولانا فضل الرحمٰن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری اقدار کے فروغ اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments