2 لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ پولیس نے تلاش شروع کر دی
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)نواحی گاؤں دیوال سے دو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے الزام میں پولیس نے تین نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویوں کی بازیابی کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
پولیس کے مطابق 17 سالہ زہرہ بی بی اور 13 سالہ عدیلہ دو روز قبل پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئی تھیں، جس کے بعد اہل خانہ نے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش شروع کی۔ورثاء کا مؤقف ہے کہ گاؤں کے رہائشی کاشف اور دیگر افراد مبینہ طور پر دونوں لڑکیوں کو زبردستی ایک گاڑی میں بٹھا کر کوٹ مومن کی جانب لے گئے تھے ۔مدعی کے مطابق اہلِ علاقہ اور معززین کے ذریعے ملزمان سے رابطہ کیا گیا تو ابتدا میں انہوں نے مبینہ طور پر لڑکیوں کے اپنے پاس ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں واپس کرنے کا وعدہ کیا، تاہم بعد ازاں اس سے انکار کر دیا۔پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر تین نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور مغوی لڑکیوں کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش اور چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments