مکڑوال میں مائنز ریسکیو سب اسٹیشن اور سروے انسٹیٹیوٹ کا دورہ

 مکڑوال میں مائنز ریسکیو سب  اسٹیشن اور سروے انسٹیٹیوٹ کا دورہ

کالاباغ (نمائندہ دنیا )محکمہ مائنز اینڈ منرلز پنجاب کے چیف انسپکٹر آف مائنز زبیر حسین کھرل کی ہدایات پر چیئرمین پاکستان سینٹرل مائنز لیبر فیڈریشن پنجاب را سعید خٹک نے مکڑوال میں مائنز ریسکیو سب اسٹیشن اور مائن سروے انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران مائنز ریسکیو ٹیم نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملی مشق کا مظاہرہ کیا، جسے را سعید خٹک نے سراہتے ہوئے ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں انہوں نے مائن سروے انسٹیٹیوٹ میں جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور طلبہ کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر مزدور رہنماؤں نے مائنز ریسکیو سب اسٹیشن کے لیے جدید ریسکیو گاڑی کی فراہمی اور مائن سروے انسٹیٹیوٹ کو اپ گریڈ کرکے تین سالہ ڈپلومہ پروگرام شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ را سعید خٹک نے یقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مطالبات اور سفارشات اعلیٰ حکام تک پہنچائی جائیں گی تاکہ کان کن مزدوروں اور طلبہ کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...