نور عالم خان کا پارٹی پالیسی کے خلاف بیان انتہائی افسوسناک :حافظ محمد عثمان

 نور عالم خان کا پارٹی پالیسی کے خلاف  بیان انتہائی افسوسناک :حافظ محمد عثمان

میانوالی (نامہ نگار)جے یو آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا پارٹی پالیسی کے خلاف بیان انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

 ان خیالات کا اظہار جے یو آئی (ف) کندیاں کے سابق سیکرٹری نشر واشاعت حافظ محمد عثمان صابر نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال کے دوران نور عالم خان کے بیان سے جے یو آئی پاکستان کے کارکنان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ انہوں نے پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے نور عالم خان کے حالیہ پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کا نوٹس لیا جائے اور ان کی باز پرس کی جائے تاکہ آئندہ کسی کا کوئی ایسا بیان جاری نہ ہو جو پارٹی پالیسی کے منافی ہو

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...