جنرل بس سٹینڈ پر کارروائی 9 کلوگرام چرس برآمد

جنرل بس سٹینڈ پر کارروائی  9 کلوگرام چرس برآمد

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے جنرل بس اسٹینڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 9 کلوگرام چرس برآمد کر لی، جبکہ منشیات سمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کے مطابق برآمد ہونے والی چرس پشاور سے سرگودھا سمگل کی جا رہی تھی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اہلکاروں نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کر لی۔گرفتار ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔ حکام اس امر کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ اسمگلنگ کے اس مبینہ نیٹ ورک میں مزید کون کون افراد ملوث ہیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کرنل (ر) جواد مسعود نے کہا کہ منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے گا۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں منشیات فروشی یا اسمگلنگ سے متعلق معلومات قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچائیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کرنے کی مشترکہ کوششوں کو کامیاب بنایا جا سکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...