ٹریفک بے ہنگم، موٹر سائیکل رکشوں کی آمدورفت پر تشویش
سرگودھا (سٹاف رپورٹر)شہر کی مختلف شاہراہوں پر ناقص ٹریفک حکمت عملی کے باعث ٹریفک کی روانی بار بار متاثر ہونے اور حادثات میں اضافے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
شہریوں کے مطابق کوٹ فرید روڈ، محمدی کالونی روڈ، جنرل بس اسٹینڈ روڈ اور ویگن اڈا روڈ پر ٹریفک کا دباؤ اور غیر مؤثر انتظامات روزانہ کی بنیاد پر شدید مسائل کا باعث بن رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا کہ ان موٹر سائیکل رکشوں کے بیشتر ڈرائیور مبینہ طور پر تیز رفتاری اور غیر محتاط انداز میں گاڑیاں چلاتے ہیں ۔عوام نے اربابِ اختیار سے مطالبہ کیا کہ ٹریفک کی روانی بہتر بنانے ، غیر قانونی طور پر چلنے والے موٹر سائیکل رکشوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔کرنے اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ممکن بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments