کلورکوٹ میں 90 فیصد پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے
کلورکوٹ میں 90 فیصد پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئےشہری 2روز تک ایندھن کے حصول کے لیے شدید مشکلات کا شکار رہے
کلورکوٹ (نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کلورکوٹ اور گردونواح میں بند رہنے والے تقریباً 90 فیصد پٹرول پمپ دوبارہ کھل گئے ہیں، جس کے بعد عوام کو پٹرول اور ڈیزل کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے ۔قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر متعدد پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول اور ڈیزل کی فروخت عارضی طور پر معطل کر دی تھی، جس کے باعث شہری دو روز تک ایندھن کے حصول کے لیے شدید مشکلات اور دھکے برداشت کرتے رہے ۔گزشتہ رات نئی قیمتوں کے نفاذ کے بعد بیشتر پٹرول پمپ دوبارہ فعال ہو گئے اور شہریوں کو معمول کے مطابق پٹرول اور ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے ۔عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جنہوں نے پٹرولیم مصنوعات دستیاب ہونے کے باوجود جان بوجھ کر فروخت روک کر شہریوں کو مشکلات سے دوچار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments