گیس سلنڈر کا استعمال ، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف ایکشن

گیس سلنڈر کا استعمال ، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف ایکشن

گیس سلنڈر کا استعمال ، ٹرانسپورٹ گاڑیوں کیخلاف ایکشنڈرائیوروںمیں احمد نواز، عبدالقدیر، رضوان، ندیم، ذیشان، ظفر احمد اور دیگر شامل

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی طور پر گیس سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف پنجاب ہائی وے پولیس اور ٹریفک پولیس کی مشترکہ کارروائیاں گزشتہ روز بھی جاری رہیں۔پولیس نے 79 شمالی، فیکٹری ایریا، 91 جنوبی، آسیانوالہ اور اجنالہ کے مقامات پر ناکہ بندی کر کے ہائی ایس ویگنوں کی چیکنگ کی۔ کارروائی کے دوران پابندی کے باوجود گیس سلنڈر استعمال کرنے والی مزید 13 گاڑیاں پکڑ کر متعلقہ تھانوں میں بند کر دی گئیں۔پولیس نے گرفتار گاڑیوں کے ڈرائیوروں، جن میں احمد نواز، عبدالقدیر، رضوان، ندیم، ذیشان، ظفر احمد اور دیگر شامل ہیں، کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے ہیں۔حکام کے مطابق مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی گیس سلنڈرز کے استعمال کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...