واں بھچراں پولیس کی کارروائی، 2400گرام چرس برآمد

 واں بھچراں پولیس کی کارروائی، 2400گرام چرس برآمد

واں بھچراں پولیس کی کارروائی، 2400گرام چرس برآمد انسپکٹر عرفان خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چراغ والی پل کے قریب کارروائی

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)تھانہ واں بھچراں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2400 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ واں بھچراں انسپکٹر عرفان خان اور ان کی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر چراغ والی پل کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل سوار محمد اکرام اللہ ولد محمد اکرم، سکنہ بیٹیاں، کو روک کر تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران ملزم نے اپنی قمیض کے نیچے کمر کے گرد بندھی چادر میں دو پیکٹوں کی صورت میں 2400 گرام چرس چھپا رکھی تھی۔ جو برآمد کر لی گئی۔پولیس نے منشیات قبضے میں لے کر ملزم کو گرفتار کر لیا اور تھانہ واں بھچراں میں اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...