فراڈ اور امانت میں خیانت کروڑوں ہتھیانے کے مقدمات

فراڈ اور امانت میں خیانت کروڑوں ہتھیانے کے مقدمات

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) سرگودھا میں دھوکہ دہی، جعلی چیکوں اور امانت میں خیانت کی مختلف وارداتوں کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

جن میں متاثرین نے لاکھوں ہتھیائے جانے کے الزامات عائد کیے ہیں۔104 جنوبی کے رہائشی محمد رمضان نے الزام عائد کیا ہے کہ محمد اشتیاق نے کاروباری لین دین کے دوران مبینہ طور پر 70 لاکھ روپے ہتھیا لیے ۔اسی طرح 147 شمالی کے اصغر علی نے خالد پرویز پر ساڑھے 18 لاکھ روپے ، کلیار ٹاؤن کے احمد حیات نے محمد اشرف پر 21 لاکھ روپے ، بلاک نمبر 27 کے محمد حفیظ نے صفدر عباس پر 6 لاکھ روپے ، میانی کے محمد ثقلین نے محمد فہیم پر 23 لاکھ روپے ، 5 جنوبی کے کاشف عزیز نے عبدالرحمان پر 10 لاکھ روپے ، جبکہ مقام حیات کے مدثر نے محمد نوید پر 58 لاکھ روپے مبینہ طور پر خردبرد کرنے کا الزام عائد کیا ہے ۔پولیس نے متاثرین کی درخواستوں پر الگ الگ مقدمات درج کر کے واقعات کی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ تفتیش کے بعد شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...