بارشوں کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت
بارشوں کی پیشگوئی ،متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایتشہر کے تمام نالوں، ڈرینز اور نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھا جائے ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے 24 جولائی کے دوران مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے اور پیشگی حفاظتی انتظامات مکمل کرنے ٹاسک دیدیا اور واضح کیا ہے کہ پی ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122، واسا، میونسپل اداروں اور دیگر متعلقہ محکمے ممکنہ بارشوں اور اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں شہر کے تمام نالوں، ڈرینز اور نکاسی آب کے نظام کو ہر وقت فعال رکھا جائے تاکہ بارش کے پانی کی بروقت نکاسی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی ایمرجنسی کنٹرول روم 24 گھنٹے فعال جبکہ تمام افسران اور متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیمیں، مشینری اور دیگر ضروری وسائل ہر وقت تیار رکھے جائیں اور نشیبی علاقوں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments