چیکنگ کے دوران ایک ڈیری یونٹ سیل
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی آفیسر صائمہ اکرم نے ٹیم کے ہمراہ بھلوال میں چیکنگ کے دوران ایک ڈیری یونٹ سیل کر دیا۔
کارروائی کے دوران ڈیری سے دیسی گھی کا سیمپل حاصل کر کے تجزیہ کروایا گیا تو وہ معیار پر پورا نہیں اترا اور مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ اور غیر معیاری قرار دیا گیا،جس پر یونٹ سیل کر کے ڈیر ی مالک محمد افضل کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments