نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دھت شوہر نے بیوی کو تشدد کا نشانہ بناڈالا، بتایا جاتا ہے کہ لیاقت ٹاؤن چک نمبر 49 شمالی میں نیامت مسیح نے مبینہ طور پر شراب نوشی کی حالت میں اپنی بیوی فرزانہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
شور و غل سن کر اہل محلہ موقع پر پہنچے اور منت سماجت کر کے خاتون اور اس کے بچوں کو مبینہ ملزم سے چھڑوایا،واقعے کی اطلاع فوری طور پر ریسکیو 15 پر دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون نے پولیس کو بتایا کہ نیامت مسیح اکثر شراب نوشی کے بعد خاتون اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بناتا ہے ، جس کے باعث خاتون اور اس کے بچوں کی جان و مال کو خطرات لاحق ہیں،جس پر پولیس نے مقدمہ درج کیے جانے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments