خوشاب اور جوہر آباد میں سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر
خوشاب(نمائندہ دنیا )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ضلع خوشاب بالخصوص جڑواں شہروں خوشاب اور جوہر آباد میں سبزیوں کی قیمتیں کنٹرول سے باہر ہو گئیں ۔
سبزیوں کی ہوشربا قیمتوں نے معاشرے کے ہر طبقہ کے افراد کو ہلا کر رکھ دیا خوشاب اور جوہر آباد کا کوئی بھی سبزی فروش مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر جاری کردہ نرخنانے پرعمل درآمد ضروری نہیں سمجھتا اور گاہکوں کو دونوں ہاتھوں سے بے دریغ لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ قانون پر عمل داری کے ذمہ داران ان کی من مانیوں کو نظر انداز کر رہے ہیں ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے استدعا کی کہ ضلع خوشاب میں اشیائے ضروری بالخصوص سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے مارکیٹوں اور بازاروں کی مانیٹرنگ کا موثر نظام قائم کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments