بارش کے پانی میں گھری معذور بزرگ خاتون کو ریسکیو کر لیا گیا

بارش کے پانی میں گھری معذور  بزرگ خاتون کو ریسکیو کر لیا گیا

میانی (نامہ نگار )میانی پولیس کی فوری و بروقت کارروائی، میانی میں بارش کے پانی میں گھری معذور بزرگ خاتون کو کامیابی سے ریسکیو کر لیا گیا۔

 میانی پولیس کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ میانی کے علاقے میں مسلسل بارش کے باعث ایک مکان میں پانی بھر گیا ہے ، جہاں 60 سالہ معذور بزرگ خاتون پھنسی ہوئی ہیں اور چلنے پھرنے سے قاصر ہونے کی وجہ سے شدید خطرے میں ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او میانی انسپکٹر عنصر عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری رسپانڈ کیا۔ پولیس نے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر پیشہ ورانہ مہارت سے آپریشن کرتے ہوئے بزرگ خاتون کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے اس بروقت اقدام کی بدولت معذور خاتون ایک بڑے حادثے اور مصیبت سے بچا لیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...