صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کا 4جون کا دورہ صرف فوٹو سیشن
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین رضا چوہدری اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کا رورل ہیلتھ کمپلیکس فاروقہ کا 4جون کا دورہ صرف فوٹو سیشن ثابت ہوا ۔
آر ایچ سی فاروقہ کا شمار ضلع سرگودھا کے بہترین ہسپتالوں میں ہوتا تھا جہاں دور دراز سے مریض علاج معالجے کے لئے آتے تھے اس ہسپتال کی تعمیر اور مرمت کے لئے سابقہ حکومت نے کروڑوں کی گرانٹ منظور کی او راسکی تعمیر کا افتتاح اسوقت کے ایم پی اے علی اصغر لاہڑی نے کیا ن لیگ کی حکومت آنے پر رکن قومی اسمبلی جاوید شاہ نے ایک بار پھر افتتاح کیا بعد ازاں حلقہ ایم پی اے تیمور خان نے تیسری دفعہ افتتاح کیا مگر اہل شہر کی بدقسمی ہسپتال میں نہ ادویات اور نہ ہی رات کے اوقات میں ایمر جنسی ڈیل کرنے کے لئے کوئی ڈاکڑ دستیاب ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments