کرایہ دار پر موبائل سے بینک اکاؤنٹ سے 18 لاکھ منتقل کرنیکا الزام
کرایہ دار پر موبائل سے بینک اکاؤنٹ سے 18 لاکھ منتقل کرنیکا الزامکرایہ دار نے کال کا بہانہ بنا کر اس سے موبائل لے لیا، اکاؤنٹ سے رقم منتقل کر لی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کرایہ دار پر موبائل فون کے ذریعے بینک اکاؤنٹ سے 18 لاکھ روپے منتقل کرنے کا الزام،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ایف آئی آر کے مطابق شاہد عزیز سکنہ مقام حیات نے بتایا کہ اس کا کرایہ دار محمد اویس اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر آیا اور ضروری کال کا بہانہ بنا کر اس سے موبائل فون لے لیا۔ چند منٹ بعد فون واپس کر دیا گیا، تاہم بعد میں بینک ایپ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ اس کے اکاؤنٹ سے 18 لاکھ روپے ملزم کے اکاؤنٹ میں منتقل ہو چکے ہیں اس نے فوری طور پر متعلقہ میں شکایت درج کرائی۔اسی دوران ملزم مکان کے تین ماہ کے کرائے اور بجلی کے بل کی ادائیگی کیے بغیر بھی مکان خالی کر گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments