قائدآباد:مویشی چوروں کا چار رکنی گروہ گرفتار، لاکھوں روپے کا سامان برآمد
خوشاب (نمائندہ دنیا) قائدآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مویشی چوری میں ملوث چار رکنی گروہ گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملز موں میں مظہر الٰہی، فتح شیر، دلنواز اور احمد اقبال شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر چوری شدہ بکرے ، ایک گائے ، چار موٹر سائیکل اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا، جن کی مجموعی مالیت لاکھوں روپے ہے ۔ برآمد شدہ سامان جلد اصل مالکان کے حوالے کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments