بھلوال:انسانیت کی خدمت اجتماعی ذمہ داری ہے :عبدالرحمن
بھلوال (نمائندہ دنیا) جماعت اسلامی کے رہنما عبدالرحمن نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی اور خوشحالی صرف حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر صاحبِ استطاعت فرد، سماجی تنظیم اور مخیر حضرات کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں کی مدد، یتیموں اور بیواؤں کی کفالت، تعلیم، صحت اور صاف ماحول کی فراہمی ایک مہذب معاشرے کی پہچان ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو فلاحی سرگرمیوں اور رضاکارانہ خدمات کی جانب راغب کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔عبدالرحمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد موجود مستحق افراد کی مدد کو قومی اور اخلاقی فریضہ سمجھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments