گھر میں گھس کر خاتون اور اہل خانہ پر تشدد، مقدمہ درج

 گھر میں گھس کر خاتون اور  اہل خانہ پر تشدد، مقدمہ درج

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ورک کالونی چک نمبر 48 شمالی میں مبینہ طور پر گھر میں گھس کر خاتون اور اہل خانہ پر تشدد، اسلحہ لہرا کر دھمکیاں دینے کا واقعہ، متاثرہ خاتون نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔۔۔

 پروین بی بی نے پولیس کو بتایا کہ وہ سودا سلف لینے جا رہی تھی کہ راستے میں اکمل عرف سیٹھی نے مبینہ طور پر نشے کی حالت میں اس کا راستہ روکا اور نازیبا حرکات کیں،خوفزدہ ہو کر گھر واپس آنے کے کچھ دیر بعد اکمل عرف سیٹھی دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مبینہ طور پر مسلح ہو کر گھر پہنچ گیا، گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوا اور پستول کے بٹ سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا،ملزمان نے اس کی بہو عندلیب اور بہنوں رمشتہ اور کنزی کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے گھسیٹتے ہوئے گھر سے باہر لے گئے ، بعد ازاں ملزمان ایک راہگیر سے سائیکل چھین کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...