موسم گرم اور مرطوب رہاحبس کی شدت میں اضافہ

موسم گرم اور مرطوب رہاحبس کی شدت میں اضافہ

بجلی لوڈ شیڈنگ سے بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) منگل کے روز صبح سے ہی موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تیز دھوپ کے ساتھ ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے حبس کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے باعث گرمی کی شدت معمول سے زیادہ محسوس کی گئی۔ دوسری جانب وقفے وقفے سے بجلی کی بندش کے باعث پنکھے اور ائیر کنڈیشنرز بند ہونے سے شہریوں، بالخصوص بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی نہ ہونے کے باعث واٹر سپلائی کی موٹریں بھی متاثر رہیں، جس سے متعدد محلوں میں پینے کے پانی کی فراہمی معطل یا کم ہو گئی۔

کئی علاقوں میں سیوریج پمپنگ اسٹیشنز بھی مکمل استعداد سے فعال نہ رہ سکے ، جس کے باعث نکاسی آب کے مسائل نے بھی سر اٹھا لیا۔ شہریوں نے شکایت کی کہ شدید گرمی میں بجلی اور پانی دونوں کی عدم دستیابی نے زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا اور گردونواح میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے ، اوربعض مقامات پر تیز ہواؤں اور ہلکی بارش کی بھی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...