اسلام پورہ پل تک روڈ شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام

 اسلام پورہ پل تک روڈ شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام

تعمیراتی خامیاں، ناقص منصوبہ بندی اور از تعمیر دوبارہ کھدائی نے مسائل پیدا کر دیئے

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود قینچی موڑ سے اسلام پورہ پل تک جنرل بس اسٹینڈ روڈ شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ ایک جانب ٹریفک کا دباؤ بدستور برقرار ہے ، تو دوسری جانب تعمیراتی خامیاں، ناقص منصوبہ بندی اور بعد از تعمیر دوبارہ کھدائی نے اربن انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں ہریوں کے مطابق قینچی موڑ سے اسلام پورہ پل تک تعمیر کی گئی سڑک پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ، تاہم ٹریفک کی روانی میں خاطر خواہ بہتری نہیں آ سکی۔ سڑک کے اطراف قائم ہسپتالوں، پلازوں اور دیگر تجارتی مراکز کے سامنے غیر منظم پارکنگ، سائیکل و موٹرسائیکل اسٹینڈز، تجاوزات اور ریڑھی بانوں کی موجودگی کے باعث آمدورفت مسلسل متاثر رہتی ہے۔

جبکہ رش کے اوقات میں گاڑیوں کی طویل قطاریں معمول بن چکی ہیں، منصوبے کے دوران تعمیر کیے گئے ڈیوائیڈر پر اسٹریٹ لائٹس نصب کرنے کے لیے مناسب برقی نظام فراہم نہیں کیا گیا،بجلی کی تاریں عارضی طور پر ڈیوائیڈر کے اوپر سے گزار دی گئی ہیں، جو نہ صرف انجینئرنگ معیار پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ کسی بھی وقت حادثے یا بجلی سے متعلق بڑے سانحے کا سبب بھی بن سکتی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی تعمیر مکمل ہونے کے کچھ ہی عرصے بعد واسا نے اسی روڈ پر پائپ لائن بچھانے کے لیے دوبارہ کھدائی شروع کر دی ہے ، جس سے نئی تعمیر شدہ سڑک متاثر ہو رہی ہے اور سرکاری وسائل کے مؤثر استعمال پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...