انجمن تاجران کندیاں اور انجمن تاجران پپلاں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

انجمن تاجران کندیاں اور انجمن  تاجران پپلاں کے وفد نے  اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات

میانوالی (نامہ نگار)ضلعی صدر مسلم لیگ ن و سابق ایم پی اے ملک فیروز جوئیہ کی قیادت میں انجمن تاجران کندیاں اور انجمن تاجران پپلاں کے وفد نے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پپلاں چوہدری ظفر اقبال سے ملاقات کی۔

وفد نے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ اس موقعہ پر ملک فیروز جوئیہ نے خصوصاً کندیاں میں ریڑھی بانوں کے لیئے باقاعدہ ریڑھی بازار کے قیام اور دکانوں کے سامنے قائم شیڈز نہ ہٹانے کا معاملہ بھی اٹھایا اسسٹنٹ کمشنر نے تمام مسائل کے حل کے لیئے مکمل تعاون اور اپنے عملی اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔ تاجر برادری نے ملک فیروز جوئیہ کی مؤثر نمائندگی اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...