خوشاب مسلم لیگ(ن) کا مضبوط قلعہ ، ملک محمد آصف

خوشاب مسلم لیگ(ن) کا  مضبوط قلعہ ، ملک محمد آصف

خوشاب(نمائندہ دنیا)پنجاب اسمبلی کے رکن سابق صوبائی وزیر ملک محمد آصف بھا نے کہا کہ آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں ضلع خوشاب میں قائم دو انتخابی حلقوں کے چاروں پولنگ سٹیشنوں سے مسلم لیگی امیدواروں کی کا میاب ضلع خوشاب کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔۔۔

 ضلع خوشاب میں مقیم کشمیر ووٹروں نے ثابت کر دیا کہ ضلع کے دیگر مکینوں کی طرح ان کے دل بھی مسلم لیگی قائدین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ، دونوں حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کے بعد میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ضلع خوشاب مسلم لیگ(ن) کا مضبوط قلعہ ہے الیکشن خواہ کشمیر ہوں یا قومی ، کامیابی ہمیشہ مسلم لیگ(ن) نکے امیدواروں کو ہی ملتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم لیگ(ن) ایم بلدیاتی جماعت ہے اس نے بے لوث عوامی خدمات ہی اس کی کامیابی کی کلید ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...