ڈپٹی کمشنرکا مختلف ترقیاتی منصوبوں اور گرین بیلٹس کادورہ

ڈپٹی کمشنرکا مختلف ترقیاتی منصوبوں اور گرین بیلٹس کادورہ

واٹر سٹوریج ٹینک اور بیو ٹیفکیشن وال کے تعمیراتی کا موں کا معائنہ کیا

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کا شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور گرین بیلٹس کادورہ۔ ڈپٹی کمشنر نے وتہ خیل چوک پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر ہو نیوالے واٹر سٹوریج ٹینک اور بیو ٹیفکیشن وال کے تعمیراتی کا موں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے افسران نے بریفنگ میں بتا یا کہ اس منصوبہ کے تعمیراتی کام مرحلہ وار جاری ہیں، ڈرینج کی تعمیر سے گزشتہ روز ہو نیوالی شدید بار ش سے گردو نواح میں جمع ہونے والا بارشی پانی کی وہاں سے باآسانی نکاسی ہو گئی تھی۔ڈی سی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تعمیراتی کا موں کو مزید سپیڈ اپ کر نے کی ہدایت کی۔

انھوں نے وتہ خیل چوک تا ضلع کو نسل دفتر تک زیر تعمیر بیو ٹیفکیشن وال کے تعمیراتی کا موں کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو تعمیراتی کا موں میں معیاری میٹریل کے استعمال کی ہدایت کی۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے کالا باغ روڈ کی گرین بیلٹس کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمہ جنگلات کے حکا م کو ہدایت کی کہ روڈ کے اطراف میں گراسی لانز اور نمائشی پودوں کی دیکھ بھال کو یقینی بنائیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ماجد بن احمد، ڈپٹی ڈائر یکٹر ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان، سی او ایم سی مبشر کلیم گلِ، ایم ڈی واسا رضوان اکبر، ڈپٹی ڈائر یکٹر واسا چوہدری ریا ض محمود، ستھرا پنجاب کے افسران سید غلا م مر تضیٰ اور اور اکرام الحق سیال بھی مو جود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...