چہلمِ امام حسینؓ:اے سی کا روٹس کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ

چہلمِ امام حسینؓ:اے سی کا روٹس  کا تفصیلی دورہ، انتظامات کا جائزہ

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محسن اقبال ڈھلوں نے ڈی ایس پی کوٹ مومن ناصر محمود پنوں اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن رانا اسد اویس کے ہمراہ 20 صفر، چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں جلوس کے روٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران سیکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، عزاداروں کی سہولیات، ٹریفک کی روانی، لائٹنگ اور دیگر انتظامی امور کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ جلوس کے روٹس پر تمام انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اسسٹنٹ کمشنر محسن اقبال ڈھلوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق چہلمِ حضرت امام حسینؓ کے موقع پر جلوسوں کے پرامن، محفوظ اور منظم انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...