بطور امانت رکھوائے گئے 18 تولے زیورات اور 12 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی ہڑپ کر لی

 بطور امانت رکھوائے گئے 18  تولے زیورات اور 12 لاکھ  50 ہزار روپے نقدی ہڑپ کر لی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شوہر کی وفات کے بعد اعتماد کے نام پر بطور امانت رکھوائے گئے 18 تولے طلائی زیورات اور 12 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی مبینہ طور پر ہڑپ کرنے کے الزام میں بیوہ خاتون نے اپنے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

 درخواست کے مطابق حیات کالونی کی رہائشی زہرا نوید نے کے شوہر محمد نوید اصغر کی وفات کے بعد اس کے رشتہ داروں، نندا بلال، شازیہ وحید اور وحید نے یہ کہہ کر 18 تولے سونا اور 12 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی بطور امانت اپنے پاس رکھوا لی کہ ضرورت پڑنے پر واپس کر دیں گے بعد ازاں جب اس نے اپنی امانت واپس مانگی تو ملزمان پہلے ٹال مٹول کرتے رہے ، پھر مبینہ طور پر زیورات اور نقدی واپس دینے سے انکار کر دیاجس پر پولیس نے درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...