پینے کے پانی اور ڈرینج ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلئے کارروائی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے کروڑوں کے پینے کے پانی اور ڈرینج ٹیکس نادہندگان سے وصولی کے لیے کریک ڈاؤن کیلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق واسا نے پینے کے پانی اور ڈرینج ٹیکس کے بقایاجات کی وصولی بلدیہ سرگودھا کو خود کرنے کا کہا ہے واسا حکام کا کہنا کہ جب سے واسا بنی ہے اس وقت سے کرنٹ وصولی کی جائے گی۔ بقایاجات بلدیہ کے ہیں جو خود ریکوری کرے پینے کے پانی اور ڈرینج ٹیکس کے شہریوں کے ذمہ پانچ کروڑ سے زائد کے واجبات ہیں جنہیں نوٹس جاری کئے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments