ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے مقامی قائدین کے خلاف مقدمہ درج
ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے مقامی قائدین کے خلاف مقدمہ درج حکومت کو سول نافرمانی تحریک چلانے کی دھمکیاں دینے نعرہ بازی کرنے کا الزام ہے
خوشاب(نمائندہ دُنیا)خوشاب میں حسین آباد بائی پاس روڈ پر چیئرمین پی ٹی ئی عمران خان کی رہائی کی تحریک کے دوران ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور درجنوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانہ خوشاب میں درج کی جانیوالی ایف آئی آر میں نامزد کئے گئے ملزمان میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر پیر فیض الحسن گیلانی ارکان پنجاب اسمبلی ملک حسن اسلم اعوان ، ملک فتح خالق بندیال سابق ایم این اے ملک عمر اسلم اعوان ، اکرام اﷲ خان اور مسعود الرحمن سمیت درجنوں کارکن شامل ہیں ، پی ٹی آئی کے مقامی قائدین اور کارکنوں پر روڈ بلاک کرنے حکومت کو سول نافرمانی تحریک چلانے کی دھمکیاں دینے اور ریاستی اداروں و انتظامیہ کیخلاف نفرت انگیز نعرہ بازی کرنے کا الزام ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments