آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

 آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فنڈز جاری کیے جائیں ، ملازمین

کندیاں (نمائندہ دنیا)ضلع بھر میں آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ 9 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، تعلیمی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ۔میانوالی ضلع بھر میں آفٹر نون ایلیمنٹری سکول پروگرام کے تحت خدمات انجام دینے والے اساتذہ گزشتہ نو ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں ۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ حکام سے رجوع کرنے کے باوجود انہیں یہی بتایا گیا کہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بجٹ منظور نہ ہونے کے باعث ادائیگیاں ممکن نہیں ہو سکیں مسلسل تنخواہیں نہ ملنے سے ان کے گھریلو اخراجات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جبکہ آئندہ تعلیمی سیشن جاری رکھنا بھی مشکل دکھائی دے رہا ہے دور دراز علاقوں میں قائم آفٹر نون سکول غریب بچوں کی تعلیم کا اہم ذریعہ ہیں اور اگر یہ سکول متاثر ہوئے تو متعدد طلبہ کی تعلیم بھی خطرے میں پڑ سکتی ہے اساتذہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، وزیر تعلیم، سیکرٹری سکول ایجوکیشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے فنڈز جاری کیے جائیں اور نو ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں ادا کر کے تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو یقینی بنایا جائے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...