پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ انقلابی اقدام ،غوث محمد نیازی
خوشاب(نمائندہ دُنیا)پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے کہا ہے کہ۔۔۔۔۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین دفاعی معاہدہ مسلم دنیا کے اتحاد، اجتماعی سلامتی اور باہمی اعتماد کو مضبوط بنانے کی جانب تین برادر اسلامی ممالک کے سربراہان کی جانب سے اٹھایا جانیوالا انقلابی اقدام ہے ۔تین بڑی معاشی، عسکری اور سیاسی طاقتوں کا یکجا ہونا پوری امتِ مسلمہ کے لیے خوشخبری ہے انشاء اﷲ یہ تاریخ ساز معاہدہ عالمِ اسلام کے اتحاد اور اجتماعی سلامتی کی کلید ثابت ہو گا ، ۔ مسلم ل یگ(ن)کے ضلعی سیکرٹریٹ جوہر آباد میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ صرف پاکستان سعودی عرب اور ترکیہ کیلئے ہی سود مند نہیں اس کے ثمرات سے پورا عالم اسلام مستفید ہو گا تینوں ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں اور ایک دوسرے کو ٹیکنالوجی کی منتقلی سے عالم اسلام کی دفاعی طاقت میں اضافہ ہو گا اور بھارت و اسرائیل کو ملت اسلامیہ کیخلاف کوئی بھی اقدام اٹھانے سے قبل سو بار سوچنا پڑے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments