ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا بلال قریشی جانبر نہ ہو سکا
خوشاب(نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثے میں زخمی ہونیوالا مٹھہ ٹوانی کا رہائشی بلال قریشی جانبر نہ ہو سکا اور ہسپتال میں دورن علاج دم توڑ گیا۔
بلا ل احمد ولد احمد علی قریشی گزشتہ روز خوشاب روڈ پر واپڈا کالونی کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے تصادم میں زخمی ہوا تھا ، حادثہ میں زخمی ہونیوالے اس کے دوست نعیم وڈھل کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments