گمشدہ رقم و چیک اصل مالک تک پہنچانے والے پولیس اہلکار کو شاباش
میانوالی (نامہ نگار)ڈی پی او میانوالی کی گمشدہ رقم و چیک اصل مالک تک پہنچانے والے پولیس اہلکار کو شاباش۔
میانوالی پولیس کے جوان فاروق خان (متعینہ ڈی پی او آفس میانوالی) نے دیانتداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے کچھ دن قبل راستے میں ملنے والے 16 ہزار روپے نقد اور ایک چیک اصل مالک بزرگ پینشر کو تلاش کرکے اس کے حوالے کیے تھے ۔ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے پولیس اہلکار فاروق خان کی اس قابلِ تحسین ایمانداری اور فرض شناسی پر انہیں اپنے دفتر بلا کر تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام سے نوازا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ڈی پی او میانوالی نے کہا کہ ایمانداری، فرض شناسی اور شہریوں کی امانت کی حفاظت پولیس افسران و جوانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ ایسے باکردار اور فرض شناس اہلکار محکمہ پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کے مثبت اقدامات سے عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہوتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments