سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں مہنگی فروخت ہونے لگیں
کندیاں (نمائندہ دنیا)کندیاں پپلاں اور اسکے مضافات میں سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہونے پر اینٹیں مہنگی فروخت ہونے لگیں بھٹہ مالکان عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں۔
حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجود کندیاں اور پپلاں میں اینٹوں کا سرکاری نرخنامہ جاری نہ ہو سکا جس کے باعث بھٹہ مالکان مبینہ طور پر من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں شہریوں کے مطابق ایک ہزار اینٹ پندرہ سے سولہ ہزار روپے تک فروخت کی جا رہی ہے جس سے مکان کی تعمیر عام آدمی کے لیے مشکل ہو گئی ہے ۔علاقہ مکینوں نے کمشنر سرگودھا، ڈپٹی کمشنر میانوالی اور اسسٹنٹ کمشنر پپلاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخنامہ فوری جاری کر کے اس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر رسید بھی جاری نہیں کی جا رہی، جس سے عوام کو دوہرا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے انہوں نے انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments