مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی اقبال نے امستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مسلم لیگ ن کے تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی اقبال ندیم نے ا؎پنا مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
حاجی اقبال ندیم نے حلقہ ایم پی اے کی طرف سے مسلسل نظر انداز ہونے پر استیفی دیتے ہوئے جھوٹ اور منافقت کی سیاست سے اعلان لا تعلقی کیا تھا گذشتہ شب مسلم لیگ کے ضلعی صدر عبدالرزاق ڈھلوں،نائب صدور،سہیل شہزاد ، رانا عبدالجبار،رانا اعجاز،خالد خان،جنرل سیکرٹری ساہیوال راناعبدالغفار مقامی صدر حاجی اقبال آصف نے انکے گھر جا کر انکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔جس پر انھوں نے استیفی واپس لینے کا اعلان کر دیا سوشل میڈیا پر مستعفی ہونے اور پارٹی میں واپسی پرتنقید اور تبصرے جاری۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments