یونین کونسل غلامان سے پرانی فرسودہ سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ،رانا کیف الاسلام
کلورکوٹ(نمایندہ دنیا)یونین کونسل غلامان سے پرانی فرسودہ سیاست کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
موضع غلاماں کی سیاست میں انٹری دینے والے رانا کیف الاسلام عرف کیفی کا کہنا ہے کہ وہ یونین کونسل غلاماں کی سیاست میں تبدیلی کے لیے سیاست میں ائے ہیں وہ صدیوں پر محیط فرسودہ تھانہ کچہری کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ان کے منشور میں غریبوں کے کاموں کے علاوہ ان کے بچوں کی بہتر تعلیم صحت کی سہولیات کی فراہمی ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ عوام کے مشکور ہیں جو ان کی کال پر لبیک کر رہے ہیں اور انہیں جگہ جگہ پذیرائی دے رہے ہیں وہ بھی انشاء اﷲ ہر فورم پر عوام کیساتھ ہیں اور انہیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ۔
۔ملک رفیع اﷲ ملانہ نمایندہ
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments