تمام افسران میں یومِ آزادی کی تقریبات کے حوالے سے ذمہ داریاں تقسیم

 تمام افسران میں یومِ آزادی کی تقریبات  کے حوالے سے ذمہ داریاں تقسیم

خوشاب(نمائندہ دُنیا)ضلع خوشاب میں جشن آزادی کے پروگراموں کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول، انچارج ستھرا پنجاب پروگرام، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے افسران میں یومِ آزادی کی تقریبات کے کے حوالے سے ذمہ داریاں تقسیم کی گئیں ، ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے بتایاکہ یومِ آزادی کی تقریبات کو قومی جذبے ، حب الوطنی اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے ضلع بھر کے تمام سرکاری دفاتر میں 14 اگست کے حوالے سے خصوصی تقریبات کے انعقاد کی ہدائت کی انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر، مرکزی شاہراہوں، ہسپتالوں، بازاروں، تحصیل آفس روڈ اور دیگر اہم عوامی مقامات کو قومی پرچم، سبز ہلالی جھنڈیوں، برقی قمقموں اور آرائشی لائٹس سے خوبصورتی سے سجایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...