امریکہ اور جنوبی افریقہ کے زرعی ماڈلز سے جدید کاشتکاری کے فروغ کی کوشش
کوٹ مومن (نمائندہ دنیا) امریکہ اور جنوبی افریقہ کے دوروں کے دوران جدید زرعی ٹیکنالوجی، کنزرویٹو فارمنگ ماڈل اور کسان دوست طریقۂ کاشت کا مشاہدہ کرنے کے بعد پنجاب میں جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کے دورئہ امریکہ اور جنوبی افریقہ کے دوران جدید زرعی نظام، جدید مشینری، ماحول دوست طریقۂ کاشت اور کسانوں کے لیے مؤثر زرعی ماڈلز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس کے بعد ان تجربات کو پاکستان میں متعارف کروانے کے لیے بین الاقوامی ماہرین اور متعلقہ وفد کی پاکستان آمد ممکن ہوئی۔ زرعی ماہرین کے تعاون سے جدید طریقۂ کاشت کو پاکستانی زمین، موسمی حالات اور مقامی کسانوں کی ضروریات کے مطابق آزمانے اور عملی شکل دینے پر کام کیا جا رہا ہے ۔ اس اقدام کا مقصد پیداواری صلاحیت میں اضافہ، زرعی اخراجات میں کمی اور ماحول دوست کاشتکاری کو فروغ دینا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments