دفاعی معاہدے کی خوشی میں خصوصی تقریبات کا انعقاد

دفاعی معاہدے کی خوشی میں  خصوصی تقریبات کا انعقاد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)سرزمیں مکہ پر ہونیوالے پاک سعودی ترکیہ سہ فریقہ کے خیر مقدم کیلئے ضلعی صدر مقام جوہر آباد میں ضلع کونسل خوشاب اور میونسپل کمیٹی جوہرآباد کی جانب سے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مابین مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی خوشی میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ضلع کے نمایاں مقامات کو سبز اور سرخ روشنیوں سے سجایا یا گیا، جہاز چوک پر SMD سکرین نصب کی گئی جبکہ عوام کی دلچسپی کیلئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ تقریبات کے دوران ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں تاجروں دکانداروں اساتذہ ، طلبہ وکلا اور محبت کشوں سمیت مختلف شعبہ ہائے زنمدگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ، شرکائے ریلی نے مکہ معادہ کا بھر پور خیر مقدم کرتے ہوئے نبعرہ بازی کی اور اس اہم ترین معاہدہ کو عملی شکل دینے پر تینوں مسلم ممالک کے سر براہان اور چیف ّف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشک عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...