میرے خلاف جوئے کی جھوٹی ایف آئی آر کر دی ، والد شہید بیٹے کی فوٹو سینے سے لگا کر پریس کلب پہنچ گیا
میانوالی (نامہ نگار)پولیس زیادتی کیس پر شہید لانس نایک ممتاز اللہ نیازی 69 بلوچ رجمنٹ کا والد نصراللہ خان سکنہ موچھ اپنے شہید بیٹے کی فوٹو سینے سے لگا کر پریس کلب میانوالی پہنچ گیا۔ تھانہ موچھ کے ایس ایچ او نے ظلم کیا۔
میرے خلاف جوئے کی جھوٹی ایف آئی آر دی ہے میری جامہ تلاشی کے دوران میرے پاک آرمی کے شہید بیٹے کی فوٹو زمین پر پھینک دی ۔اور کہا تم شہید کو اپنے ماتھے پہ باندھو یا میں اپنے ماتھے پر باندھوں انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منشی تھانہ موچھ نے کہا کہ یہاں روز لوگ مر رہے ہیں تمھارا بیٹا مر گیا تو کیا ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس توہین آمیز رویہ اور افسوسناک واقعہ پر چیف آف آرمی سٹاف ۔آی جی پنجاب پولیس اور آر پی او سرگودھا فوری نوٹس لیں کہ مجھ پر ایک جھوٹی ایف آئی آر دی ساتھ میرے شہید بیٹے کی فوٹو زمین پر پھینکی اور پاک آرمی کے شہدا کے بارے میں توہین آمیز الفاظ ادا کیئے مجھے شہید کی بے عزتی کا حساب دیا جاے اور زمہ داروں کے خلاف سخت کاروای کر کے شہدا کو حق احترام دیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments