تعمیراتی کام کے دوران مسلح افراد نے شہری پر فائرنگ کردی

تعمیراتی کام کے دوران مسلح افراد نے شہری پر فائرنگ کردی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) گرین ٹاؤن میں پلاٹ پر تعمیراتی کام کے دوران مبینہ طور پر مسلح افراد نے شہری پر فائرنگ کردی۔

تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا،پولیس کے مطابق محمد انور اپنے پلاٹ پر تعمیراتی کام کروا رہا تھا کہ شبیر وغیرہ تین افراد مسلح ہوکر موقع پر پہنچ گئے ۔ اورشہری پر سیدھی فائرنگ کی، تاہم وہ ایک طرف ہٹ کر محفوظ رہا ،متاثرہ شخص نے الزام عائد کیا کہ ملزم شبیر اس کے ذاتی پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اسی رنجش پر اسے قتل کرنے کی کوشش کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...