دفاعی معاہدے پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شاندار خراجِ تحسین

دفاعی معاہدے پر سرگودھا پولیس  کی جانب سے شاندار خراجِ تحسین

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے مابین تاریخی دفاعی معاہدے پر سرگودھا پولیس کی جانب سے شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

 ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام تھانوں، پولیس لائنز اور پولیس دفاتر کو پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے قومی پرچموں سے دلکش انداز میں سجا دیا گیا پولیس عمارات پر تینوں برادر اسلامی ممالک کے پرچموں کی خوبصورت سجاوٹ نے شہریوں کی توجہ بھی حاصل کی، جبکہ پولیس کی جانب سے تاریخی معاہدے کو مسلم دنیا کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...