ڈپٹی کمشنر کو گاڑیوں کی برانڈنگ واشنگ اور مکینیکل سویپنگ سمیت مختلف امور پر بریفنگ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی زیر صدارت ستھرا پنجاب ایجنسی کے ایم ڈی محمد عاطف سندھو اور متعلقہ ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں ضلع میں صفائی ستھرائی کے انتظامات، آپریشنل امور اور جاری سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کو ستھرا پنجاب کے تحت صفائی آپریشنز، گاڑیوں اور مشینری کی دستیابی و تصدیق، گاڑیوں کی برانڈنگ، واشنگ اور مکینیکل سویپنگ سمیت مختلف امور پر بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ صفائی کے لیے مختص تمام وسائل اور گاڑیوں کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے جبکہ فیلڈ میں موجود وسائل کو ضرورت کے مطابق ایڈجسٹ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments