دفاعی معاہ ہ خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت ،چیمبر آف کامرس
سرگودھا(سٹاف رپور) پاکستان،سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے اہم اور تاریخی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں امن، استحکام اور اجتماعی سلامتی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر خواجہ یاسر قیوم نے کیا، انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ تینوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مضبوط تعلقات اور دفاعی تعاون کا مظہر ہے ۔ اس معاہدے سے نہ صرف تینوں ممالک کی اجتماعی دفاعی صلاحیت مزید مضبوط ہوگی بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات قائم ہیں، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب بھی مذہبی، تاریخی اور برادرانہ رشتوں میں مضبوطی سے بندھے ہوئے ہیں۔ تینوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کا فروغ مسلم دنیا کے اتحاد اور باہمی تعاون کی جانب ایک مثبت قدم ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments