سیکٹر آفس، لائنز ہیڈکوارٹرز کی عمارتوں کو سبز و سرخ برقی قمقموں سے سجا دیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تاریخی دفاعی معاہدے کی مناسبت سے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر ایم ٹو ساؤتھ نے سرکاری ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے۔
سیکٹر آفس، لائنز ہیڈکوارٹرز اور بیٹس نمبر 9، 10، 11 اور 12 کی عمارتوں کو سبز و سرخ برقی قمقموں سے سجا دیا ،دفاعی تعاون کی مناسبت سے موٹروے پولیس کی متعلقہ سرکاری عمارتوں پر خصوصی چراغاں کیا گیا، جس سے رات کے وقت عمارتوں کا منظر دیدہ زیب ہوگیا اور پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات اور قومی جوش و جذبے کی خوبصورت عکاسی ہونے لگی،ایس پی موٹروے پولیس فیصل اکرم کے مطابق عمارتوں پر چراغاں پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی تعاون کی مناسبت سے جاری تقریبات کا حصہ ہے ، جبکہ تمام انتظامات سرکاری ہدایات کے مطابق مکمل کیے گئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments