صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ،کمشنرسرگودھا ڈویژن

صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے ،کمشنرسرگودھا ڈویژن

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔

 جس میں ٹرانزیشن اور ستھرا پنجاب سرگرمیوں، پی ڈی پی منصوبوں، اپنے ذرائع آمدن سے متعلق مجوزہ ترقیاتی سکیموں، شہر کی خوبصورتی و اربن ری جنریشن پلانز اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) موڈ کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمشنر حافظ شوکت علی نے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور شہری و دیہی علاقوں میں صفائی کی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور صفائی کے حوالے سے غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...