نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، مولانا محمد سلیم
نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، مولانا محمد سلیم انہیں تعلیم، محنت، دیانت اور حب الوطنی کو اپنا شعار بنانا چاہیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ضلعی امیر جماعت اہلحدیث انجینئر مولانا محمد سلیم نے کہا کہ ہمیں اپنے شہداء اور بزرگوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے ایک ایسا پاکستان بنانے کے لیے کردار ادا کرنا ہے جہاں ہر شہری کو عزت، انصاف، امن اور ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، انہیں تعلیم، محنت، دیانت اور حب الوطنی کو اپنا شعار بنانا چاہیے ۔ انہوں نے پوری قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ، اسے امن، ترقی اور خوشحالی عطا فرمائے اور وطنِ عزیز کو دنیا میں مزید سربلند کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments